بلدیہ عظمی رہائشی علاقوں سے بھینسوں کے انخلا کے لیے متحرک ہے،ترجمان

منگل 14 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) بلدیہ عظمی رہائشی علاقوں سے بھینسوں کے انخلا کے لیے متحرک ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور کی ہدایت پر زونل آفیسر پارس زبیر کی زیر نگرانی شالیمار زون چائینہ سکیم میں کارروائی کی گئی اور 28سے زائد بھینسوں کا انخلا کروا کرحویلی کو سیل کروا دیاگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں 69ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل لاہور رافعہ حیدر نے کہاکہ رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے انخلا کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہری اپنی شکایات کے لئے بلدیہ عظمی لاہور کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں