گھر بیٹھے بل کی ادائیگی 'واسا لاہوراور بنک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 14 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) صارفین کوگھر بیٹھے واسا لاہور کا بل جمع کروانے کی سہولت کی فراہمی کیلئے بنک آف پنجاب اور واسا لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ترجمان کے مطابق معاہدہ پر واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد اور بنک آف پنجاب سے فرید احمد خان گروپ چیف نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنک آف پنجاب سے فرید احمد خان،شرجیل رضا خان ،عامر ڈار،حامد خان جبکہ واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی عبداللطیف ،ڈائریکٹر مرتضی حسن اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مدثر جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر احسن حیات، محمد صدیق ،دانیال یونس بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ صارفین کو آسانیوں کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہے'معاہدہ سے صارفین اب گھر بیٹھے واسا لاہور کا بل جمع کروا سکیں گے اور رئیل ٹائم ٹرانزیکشن سے دوبارہ بل لگنے جیسی شکایات کا خاتمہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنک آف پنجاب کے بعد باقی بنکوں کے ساتھ بھی رئیل ٹائم ٹرانزیکشن معاہدوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں