گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

بدھ 15 مئی 2024 14:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کے لیے 20مئی تک مہلت دے دی۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نگراں حکومت نے وافر اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی۔وکیل نے استدعا کی کہ گندم درآمد کرانے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، ذمے داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں