لاہور پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 1373 گینگز کی3262ارکان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01ارب 05کروڑ50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

بدھ 15 مئی 2024 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال مختلف کارروائیوں میں 1373 گینگز کی3262ارکان گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 01ارب 05 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 36کاریں، 2927موٹر سائیکلیں،93دیگر وہیکلز،46لیپ ٹاپ، 2729موبائل فونز اور127تولے سونا برآمد کیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں