لاہورپریس کلبکی مظفرگڑھ میں صحافی مہراشفاق سیال کے قتل کی شدید مذمت

بدھ 15 مئی 2024 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے مظفرگڑھ میں روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئے ۔

گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں اور انھیں جان سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کیاجاتا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں