چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا164واں اجلاس

بورڈ نے رحیم یار خان اور ملتان اندسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی

بدھ 15 مئی 2024 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا164 واں اجلاس منعقد کیا گیا،، بورڈ نے رحیم یار خان اور ملتان اندسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت نوجوان طلباء و طالبات کے لئے گریجوایٹ ٹرینی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ نے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں زیرو پوائنٹ تک گیس کی فراہمی کے لئے معاہدہ کرنے، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے اوگرا کا لائسنس حاصل کرنے اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سے ملحقہ متروکہ وقف املاک کی اراضی حاصل کرنے کے لئے رسمی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ پیڈمک کے زیر انتظام انڈسٹریل اسٹیٹس کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اسٹیٹ افئیرز کمیٹی اور مالی معاملات کی نگرانی کے لئے فنانس کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

بورڈ نے سی ای او پیڈمک کی بھرتی کے لئے معیار میں ترامیم اور چیف فنانشل آفیسر و کمپنی سیکرٹری کی تنخواہوں کی حد مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پیڈمک کا ہیڈ آفس سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سے لاہور شہر میں منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ صنعتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ صنعتکار اپنے مسائل پیڈمک کیذمہ ڈال کر صرف اپنی صنعتوں کو چلانے اور معیشیت کو بہتر بنانے پر مکمل توجہ دیں،، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ساجد سلیم منہاس، میاں نعمان کبیر، محمد احمد خان، ڈاکٹر شاہد رضا ، سہیل اظہر، سی ای او پیڈمک علی معظم سیدسمیت محکمہ صنعت ، لیبر اورٹیوٹا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں