رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 37.41فیصد کمی آئی

بدھ 15 مئی 2024 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، گزشتہ سال کی نسبت مارچ میں صنعتی پیداوار میں 2.04فیصد اضافہ ہواہے جبکہ فروری 2024کے مقابلے کارکردگی میں منفی 9.35فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ہوئی ،مارچ میں ملبوسات، لیدرمصنوعات، لکڑی، کیمیکلز، کھاد، ربڑ مصنوعات، مشینری اور فٹ بال کی پیداوار بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مارچ میں خوراک، ادویات، فرنیچر کی پیداوار میں کمی آئی، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 37.41فیصد کمی آئی اور الیکٹریکل سامان 7.47فیصد، کمپیوٹر الیکٹرانکس کی پیداوار میں 16فیصد کمی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ تمباکو کی پیداوار 33.59فیصد تک گر گئی، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں 8.27فیصد کمی ہوئی ،9ماہ میں مشروبات کی پیداوار میں 3.43فیصد کمی آئی، اس دوران لوہے، سٹیل کی پیداوار میں 2.20فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں