پنجاب حکومت نے 17 تحصیلداروں کو گریڈ 17میں ترقی دیدی،نوٹیفکیشن

بدھ 15 مئی 2024 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پنجاب حکومت نے 17 تحصیلداروں کو گریڈ 17میں پی ایم ایس آفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیلداروں ، سپرنٹنڈنٹس اور پرائیویٹ سیکرٹریز کو پراونشنل مینجمنٹ سروس گریڈ 17میں پی ایم ایس آ فیسرز کے طور پر ریگولر ترقی دے دی ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے تحصیلداروں میں سجاد احمد قریشی ،مزمل عارف ،ساجد خان ،گوہر نواز ، محمد جاوید ممتاز لکویرا ،نعیم اقبال ،شاہد نواب ،اختر عباس کاشف ، محمد الیاس ،محمد رفیق ،محمد حسین ، رانا محمد شفیق ،محمد عارف انجم ،محمد وسیم ،اقبال رشید ،محمد خان اور حسان الہی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں