ًڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی اپنے آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

بدھ 15 مئی 2024 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے اپنے آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پربذریعہ فون احکامات دیئے ۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور ریلیف پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کھلی کچہری میں جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ بھی لیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے۔شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں