گندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20مئی تک کی مہلت

بدھ 15 مئی 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے گندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20مئی تک کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم ہینل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے وافر گندم ہونے کے باوجود اسے درآمد کیا لہذا استدعا ہے کہ اس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20مئی تک کی مہلت دے دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں