پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات تقسیم

انعامات حاصل کرنے والے افسران نے محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے‘آئی جی عثمان انور

بدھ 15 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سمیت چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر شعیب محمود،ایس ایس پی رفعت بخاری سمیت دیگر افسران نے شرکت کے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عمدہ کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

آپریشن کمانڈر محمد شفیق احمد سمیت مختلف شعبوں کے عمدہ کارکردگی کے حامل افسران میں اسناد اورکیش انعامات تقسیم کیے گئے۔انعامات وصول کرنے والوں میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،الیکٹرانک ڈیٹا انالیسزسنٹرکے افسران شامل تھے۔انعامات وصول کرنیوالوں میں 15 ایمرجنسی کال سنٹرسمیت دیگر شعبوں کے افسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ انعامات حاصل کرنے والے افسران نے محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے۔اسنادوانعامات کارکردگی کے نعم البدل نہیں،مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں