ایل ڈی اے ٹیموں کاغیرقانونی لینڈ سب ڈویژنز،رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں

بدھ 15 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے کی ٹیموں نے گزشتہ روز 3غیرقانونی لینڈ سب ڈویژنز/رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کنال روڈ پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن ہدایا ہومز کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ہدایا ہومز کی تعمیرات کو جزوی طور پر اورسکیم میں بنائے گئے انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ پر 40کنال پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن سنٹرل سکوائر کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا سیوریج سسٹم، سٹرکچر اور سڑکیں مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ پر قائم دامان سٹی میں قبرستان کی جگہ پر گھروں کی تعمیرات مسمار کر دیں۔آپریشن ڈائریکٹر شعبہ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمیں اسد اللہ چیمہ اور چیف ٹائون پلانر اظہر علی نے کیا۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی رہائشی سکیموں /لینڈ سب ڈویڑنز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں