لاہور ہائیکورٹ کاایکس ٹوئٹر کی بندش کے خلاف وزارت داخلہ کو(کل) جواب جمع کروانے کا حکم

بدھ 15 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس ٹوئٹر کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ کو( کل)جمعرات کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود اعوان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے ملک سے ایکس کی بندش بغیر کسی وجہ کے بند کررکھی ہے اس سے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں تاہم استدعا ہے کہ عدالت ایکس کی بندش ختم کرنے کا حکم دے ،عدالت کی جانب سے وزارت داخلہ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل نہ کروایا گیا تاہم عدالت نے ایک مرتبہ پھر آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں