لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹر ول پمپ و ایجوکیشن سائٹس کا نیلام عام کر دیا

بدھ 15 مئی 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹوں، پٹرول پمپ و ایجوکشن سائٹس سمیت مختلف پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روزیہاں ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر گارڈن ٹائون میں منعقد ہوا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلام عام کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے نے گزشتہ 5 مالی سال کا سب سے بہتر نیلام عام کیا۔

نیلام عام میں ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ و ایجوکیشن سائٹس کی لیز و فروخت سے ایک ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کر لیااور نیلام عام کے عمل کا جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹ، پٹرول پمپ و ایجوکیشن سائٹس 25 املاک ایک ارب گیارہ کروڑ 49لاکھ 95 ہزار 9 سو 22 روپے میں نیلام کیے۔ پلاٹ نمبر164کمرشل زون ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری9کروڑ6لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر339بلاک بی، جوہر ٹائون کے حقوق کرایہ داری3کروڑ12لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر 700 اور 700اے بلاک ایم جوہر ٹائون کے حقوق کرایہ داری92لاکھ95 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔آرکیٹکیٹ اینڈ انجینئرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں بی بلاک میں واقع ایجوکشن سائٹ 91لاکھ 43ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔پلاٹ نمبر372بلاک سی، فیصل ٹائون کے حقوق کرایہ داری42لاکھ75 ہزار روپے میں نیلام کیے گئے۔

پلاٹ نمبر308 بلاک سی جوہر ٹائون62کروڑ37لاکھ روپے،پلا ٹ نمبر27ڈی سوک سنٹر، جوہر ٹائون8کروڑ68لاکھ56 ہزار روپے،پلا ٹ نمبر ون بی کارنر سوک سنٹر، جوبلی ٹائون 10 کروڑ77 لاکھ98 ہزار 4 سو روپے،پلا ٹ نمبر 762/6 بلاک سی جوبلی ٹائون 69لاکھ99 ہزار 3 سو روپے،پلاٹ نمبر 762/8 بلاک سی جوبلی ٹائون 69لاکھ99 ہزار 3 سو روپے،پلاٹ نمبر 5 کمرشل زون ایل ڈی اے ایونیو ون 3 کروڑ 24 لاکھ63 ہزار 2 سو روپے،پلاٹ نمبر 9 کمرشل زون ایل ڈی اے ایونیو ون 2 کروڑ 90 لاکھ 36 ہزار روپے،سبزہ زار ڈی بلاک پلاٹ نمبر 402/18 سی، 34 لاکھ 50 ہزار روپے،سبزہ زار ڈی بلاک پلاٹ نمبر 402/19 سی، 37 لاکھ 26 ہزار روپے،سبزہ زار ڈی بلاک پلاٹ نمبر 402/20 سی، 39 لاکھ 90 ہزار 5 سو روپے،سبزہ زار ڈی بلاک پلاٹ نمبر 402/21 سی، 50 لاکھ 60 ہزار روپے،پیکیچز ایریا ایل ڈی اے کوارٹر میں پلاٹ نمبر 6 کارنر بلاک سی 43 لاکھ 33 ہزار 4 سو روپے،پیکیچز ایریا ایل ڈی اے کوارٹر میں پلاٹ نمبر 3 بلاک سی 48 لاکھ 97 ہزار 4 سو روپے،مصطفی ٹائون قیوم بلاک پلاٹ نمبر 170 سی 50 لاکھ 60 ہزار روپے،مصطفی ٹائون قیوم بلاک پلاٹ نمبر 170 ڈی 52 لاکھ 62 ہزار 4 سو روپے،قائد اعظم ٹائون سیکٹر بی 2 پلاٹ نمبر ون ٹی 41 لاکھ 4 سو روپے،تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل کی دو کمرشل دکانیں 58 لاکھ 98 ہزار 6 سو 67 اور 58 لاکھ ایک ہزار 9 سو 56 روپے جبکہ تاجپورہ سکیم کے 5 مرلہ کے دو پلاٹ ای بلاک پلاٹ نمبر 3 اور پلاٹ نمبر 5 ایک کروڑ 43 لاکھ اور ایک کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار میں نیلام ہوئے۔

نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے نیلامی کمیٹی کے اراکین ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاسنگ سمیت دیگر افسران نے کی اورنیلام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں