لاہور ہائیکورٹ نے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کو (آج) جمعہ کو طلب کر لیا

جمعرات 16 مئی 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت ون راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر ججز تعینات کرنے والی حکومتی کمیٹی کو آج بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحق نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ جس رپورٹ کا آپ نے حکم دیا تھا وہ تیار ہے،حکومت نے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی،عدالت نے ججز تعینات کرنے والی حکومتی کمیٹی کو آج جمعہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں