پولیس کی کامیاب کاروائی ، اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا

جمعرات 16 مئی 2024 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) داتا دربار پولیس کی کامیاب کاروائی ، اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا۔ بچہ والدین کے ہمراہ داتا دربار گیٹ نمبر 2 سے لاپتہ ہوا ،والدہ کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس پی سٹی کی سربراہی میں ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ اور پانچ ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او داتا دربار ،ایس ایچ او موچی گیٹ،ایس ایچ او یکی گیٹ،ایس ایچ او مستی گیٹ اور ایس ایچ او رنگ محل پر مشتمل ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کی۔ 6 سالہ اکرام کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی چند گھنٹوں کی کاوش سے اکرام کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔ لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والد نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پوری ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور دعائیں دیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں