مریدکے ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ ،منشیات فروش گرفتار،کروڑوں روپے کی ہیرون برآمد

ملزم کا تعلق چاکلیٹ ٹافیوں میں ہیرون اسمگل کرنے والے پہلے سے گرفتار انٹر نیشنل گروہ سے ہے‘پولیس ذرائع

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی نے مریدکے کی ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی ہیرون برآمد کر لی ، ملزم کا تعلق چاکلیٹ ٹافیوں میں ہیرون اسمگل کرنے والے پہلے سے گرفتار انٹر نیشنل گروہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات درجن کے قریب گاڑیوں پر مشتمل لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مریدکے کی ایک نجی سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ایک اہم شخصیت کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیرون برآمد کرکے ساتھ لے گئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ کاروائی چند روز قبل اس انٹر نیشنل ڈرگز سپلائی گروہ کے انکشاف پر کی گئی ہے جو چاکلیٹ ٹافیوں دیگر زرائع سے منشیات کادھندہ کرتا ہے متعلقہ پولیس نے اس کاروائی کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں