برطانیہ پاکستان اور دنیا کے دیگر اقوام کے نوجوان نشہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ جین میریٹ برطانوی ہائی کمشنر

گ*منشیات کے نقصانات سے نوجوان نسل کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سید ذوالفقار حسین )برطانوی ہائی کمشنر نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا دورہ کیا اور منشیات کے خلاف کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا دورہ اور لاہور شہر میں منشیات کے خلاف جاری اگاہی مہم، علاج معالجے کی سہولیات و دیگر امور پر تبادلہ خیال۔کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے برطانوی ہائی کمشنر کو بریفنگ دی اس موقع پر وائس چیئرمین سید محسن، سربراہ برطانوی ہائی کمشنر لاہور کلارا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سید زین، ڈی ایس پی ظفر عباس نقوی، سیکرٹری عدیل راشد، میاں شاہد محمود شہزاد تنویر سمیت کی شرکت۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ منشیات کا استعمال بلکہ منشیات کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ضروری ہے۔ برطانیہ پاکستان اور دیگر دنیا کے نوجوان منشیات سے متاثر ہو رہے ہیں۔منشیات سے پاکستان کی نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈرگ ایڈوائزری کی کاوشوں کو سراہا،اس موقع پر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے نقصانات سے نوجوان نسل کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان خود نشہ سے متاثرہ ملک ہے ہم تعلیمی اداروں کے ذریعے اساتذہ والدین نان ٹیچنگ اسٹاف کو تربیت دیتے ہیں۔ اور منشیات کے عادی افراد کو علاج کی فری سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں