ٌسنٹری ورکروں سے 12 گھنٹے ڈیوٹی لینے کا جاری اعلانیہ بہت بڑا ظلم ہے : اسلم پرویز سہوترا

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

tلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) کی طرف سے سنٹری ورکروں اور دیگر عملہ صفائی سے 16 /5/24 بروز جمعرات سے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 12 گھنٹے ڈیوٹی لینے کا جاری اعلانیہ بہت بڑا ظلم ہے کسی مزدور کو 8 گھنٹے کی تنخواہ دینا اور 12 گھنٹے ڈیوٹی لینا خلاف قانون ، خلاف آ ئین اور شریعت ہے، اس کی مذمّت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں یہ مزدور دشمنی اور سنٹری ورکروں سے انتقام لینے کے مترادف ہے پہلے ھی LWMC انتظامیہ کی ملی بھگت سے سنٹری سپروائزر بوگس سنٹری ورکروں کے نام پر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور جو سنٹری ورکر برائے نام بھرتی کئے گئے ہیں ان کا کام بھی دوسرے سنٹری ورکروں سے کروایا جاتا اب LWMC انتظامیہ کا 0 ویسٹ کے نام پر سنٹری ورکروں سے 6بجے صبح سے شام 6 بجے تک ڈیوٹی لینے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں