د*لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

z اب تک کی کارروائیں میں 32 ہزار6سو86 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

2لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 236روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل80ہزار6سو77 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،74 ہزار9 سو72 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر32 ہزار6سو86 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ53 لاکھ 43 ہزار9 سو35 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب48 کروڑ97 لاکھ32 ہزار6سو53 روپے ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 21 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر393ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سی144 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14کمرشل،1 زرعی اور378 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ93 ہزار6سو63یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت88 لاکھ64 ہزار7 سو10 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔شادباغ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ روپے،ملت پارک کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ،شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ89ہزار روپے اورمصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ملزم کو1لاکھ88 ہزار کی رقم چارج کی گئی ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں