انسداد دہشتگردی عدالت، ڈیفنس کارمقدمے میں گرفتار افنان شفقت کی درخواست ضمانت پردلائل طلب

جمعرات 16 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار کم عمر ملزم افنان شفقت کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فریقین سے22 مئی کو دلائل طلب کر لئے،مدعی فریق نے وکالت نامہ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی،ملزم افنان نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان سمیت5 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،ملزم افنان کے والد اور دوستوں کو بھی چالان میں ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں