پنجاب یونیورسٹی،انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے ٹیسٹ اور رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ مقرر

جمعرات 16 مئی 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کی آج17مئی بروز جمعہ آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 2024ء کے سیشن میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کے لیے امیدوار آج17 مئی بروز جمعہ تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے 25 فیصد نمبر تحریری انٹری ٹیسٹ کے لیے مختص ہیں جبکہ انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لیے ویب سائٹwww.pu.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں