لاہور پولیس ہوائی فائرنگ و اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران

جمعرات 16 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، شہر کو اسلحہ سے پاک بنانے کی مہم جاری ہے،شہر یوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس آپریشنزونگ نے رواں ماہ ابتک اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر465مقدمات درج کئے،ملزمان کے قبضہ سے03کلاشنکوف،21رائفلز،20بندوقیں،405پسٹلز اور02ہزار226 زائدگولیا ں بھی برآمد کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے62، سول لائنز39، سٹی 113،اقبال ٹائون 69، صدر98 جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نے84 مقدمات درج کئے۔محمد فیصل کامران نے مزیدکہاکہ لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری رکھے گی، شہری اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15پر پولیس کو دیں تاکہ قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں