غ*اعلیٰ پنجاب کی طرف طلبا کو موٹر سائیکلیں دینے کے اقدام کیخلاف درخواست دائر

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف طلبا کو موٹر سائیکلیں دینے کے اقدام کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ، آلودگی میں موٹر سائیکل کا استعمال بھی شامل ہے، موٹر سائیکل کے ماحول پر اثرات کے بارے میں ایک معائنہ کرایا جائے، موٹر سائیکل کی تقسیم سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات میں جائزہ لیا جائے، استدعا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے معائنے کے بغیر موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے روک دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں