eلاہور : دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

? لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیاگیا ،۔ محکمہ ماحولیات کے ٹریفک اسکواڈ نے شہرکے مختلف مقامات پر ناکے لگالئے۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیات لاہور نے ٹیمیں تشکیل دے کر داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا لئے ہیں، کیمیائی مادے پھیلانے والی گاڑیوں کے چالان شروع کر دئیے گئے ہیں، انجن کی حالت زیادہ خراب ہو ئی تو گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔اسکواڈ کے سربراہ علی اعجاز کے مطابق کمرشل گاڑیوں میں دھواں دینے کی شرح زیادہ ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق جلد اہم شاہراہوں پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں