ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا‘مریم اورنگزیب

ہمارے پاس منگل کو یہ کیس آیا ہم نے کام شروع کیا ،بلانے پر جج صاحب کے سامنے پیش ہو گئے

جمعہ 17 مئی 2024 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،ججز کی تعیناتی کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں صوبائی وزیر قانون مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز صاحبان نے بلایا تھا کہ اوپن کورٹ میں بات کریں، درخواست کی تھی کہ چیمبر میں بات کر لیتے ہیں لیکن اب سماعت ہو گئی ہے، پیر کا وقت دیا گیا ہے ،امید ہے منافع بخش سماعت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم نے کبھی عدالتوں پر دھاوے نہیں بولے یا اوئے کہہ کر نہیں پکارا، ہم نے احترام کے ساتھ گھنٹوں کھڑے ہوکر ناحق سزائیں بھی کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اس وجہ سے آج سرخرو ہوئے ہیں، ہمارے پاس منگل کو یہ کیس آیا ہم نے کام شروع کیا اور آج دیکھیں بلانے پر ہم جج صاحب کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں