بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، لیسکوچیف

جمعہ 17 مئی 2024 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 52 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر417ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے144 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 23کمرشل،3 زرعی اور391 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ90 ہزار387یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت92 لاکھ4 ہزار862 روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

حویلی کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ 79 ہزار روپے،گوالمنڈی کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ،شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ روپے اورراوی کلفٹن کے علاقے میں ملزم کو2لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو237روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل81ہزار1سو1 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،75 ہزار2 سو6 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر32 ہزار54 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ57 لاکھ 43 ہزار3 سو94 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب50 کروڑ38 لاکھ57 ہزار4سو80 روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں