گداگر مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،سی سی پی او

جمعہ 17 مئی 2024 15:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال گدا گروں کے خلاف جاری کریک ڈان میں 1401مقدمات درج کرکے 1404 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 1354مرد، 49عورتیں اور01سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں گداگری کے359ملزمان،کینٹ ڈویژن میں 118، سول لائنز ڈویژن میں 160، صدر ڈویژن میں 344، اقبال ٹائون ڈویژن میں 144اورماڈل ٹائون ڈویژن میں 279ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والا پیشہ ور گداگر مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ گداگروں اورا ن کے ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔سی سی پی او نے پولیس ٹیموں کو انسداد ِ گداگری کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ذریعے بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کی شاہراں پر گداگرمافیا کے آلہ کار گداگر بچوں کو بحالی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کے حوالے کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرہ اس سماجی برائی سے محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں