صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں فنڈز کی منظوری دی گئی

جمعہ 17 مئی 2024 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 54ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 5ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 25کروڑ 26لاکھ 98ہزار روپے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع پاکپتن میں عارفوالا بائی پاس کی تعمیر کیلئے 77کروڑ 42لاکھ 4ہزار روپے، پنجاب کے ٹیرٹیری کئیر ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل اور نان بائیو میڈیکل آلات کی فراہمی کیلئے 1ارب 61کروڑ 17لاکھ 75ہزار روپے، پنجاب کے ٹیرٹیری کئیر ہسپتالوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 1ارب 99کروڑ 80لاکھ روپے، پنجاب کے ٹیرٹیری کئیر ہسپتالوں میں او پی ڈی بلاکس کی ری ویمپنگ کیلئے 1ارب 27کروڑ 47لاکھ 96ہزار روپے اور رحیم یار خان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی کے پرانے بلاکس کی ری ویمپنگ کے منصوبہ کیلئے 59کروڑ 39لاکھ 23ہزار روپے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں