چیکنگ کے بہانے ڈکیتی کرنے والے 2پولیس اہلکارگرفتار، مقدمہ درج

دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار تھے، شہری چیکنگ کیلئے روکا ،40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعہ 17 مئی 2024 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ڈکیتی میں ملوث دوپولیس اہلکاروں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں سب انسپکٹر شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغلپورہ میں تعینات اہلکار خرم اور پولیس لائنز میں تعینات احسن نے سندرداس روڑ پر شہری بلال کو لوٹا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار تھے، اہلکاروں نے بلال کو چیکنگ کے لئے روکا اور 40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں