پنجاب حکومت کا تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں ابتر تعلیمی صورتحال والے 5863 تعلیمی اداروںکو آئوٹ سورس کیا جائیگا

جمعہ 17 مئی 2024 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب حکومت نے نظام تعلیم کی بہتری کے لئے صوبے کے ہزاروں سرکاری اسکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ تعلیم پنجاب نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 13,219 اسکولوںکو آئوٹ سورس کا جائے گا ، پہلے مرحلے میں ابتر تعلیمی صورتحال والے 5863 اسکولوں کو آئوٹ سورس کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کامقصد اسکول سے باہر بچوں کوواپس اسکول لانا اور معیار نجی اسکولوں جیسا کرنا ہے،5863 میں سے 567 اسکولز میں کوئی استاد نہیں،2555 اسکولز میں صرف ایک استاد ہے،2741 اسکولز میں 50 طلبا ء پر صرف دواستاد ہیں، دوسرے فیزمیں 4453 اور تیسرے فیز میں 2903 اسکولوں کو آئوٹ سورس کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سرکاری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت نجی افراد کو دیا جائے گا، آئوٹ سورس کئے جانے والے تعلیمی اداروںکو سرکاری سبسڈی دی جائے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیاں، نجی تعلیمی ادارے ،تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے حضرات ،غیر سرکاری تنظیمیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ،Ed-Techادارے،اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری تعلیم میں میدان میں سر انجام دینے کے خواہشمند افراد یا ادارے ۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5جون مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں