سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہائیکورٹ میں اے ٹی سی راولپنڈی سے کیس منتقل کرنے کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں پیشی

ہم کورٹس پر کسی قسم کے ریمارکس، کمنٹ یا اعتراض نہیں لگانا چاہتے ،پیر تک انشا اللہ بامعنی مشاورت کا عمل مکمل ہوجائے گا‘مریم اورنگزیب

جمعہ 17 مئی 2024 19:48

سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہائیکورٹ میں اے ٹی سی راولپنڈی سے کیس منتقل کرنے کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں پیشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے سینئر وزیر اور وزرائے قانون و خزانہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں اے ٹی سی راولپنڈی سے کیس منتقل کرنے کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوران سماعت ہم نے یہی استدعا کی ہے کہ ہم کورٹس پر کسی قسم کے ریمارکس، کمنٹ یا اعتراض نہیں لگانا چاہتے اور پیر تک انشا اللہ بامعنی مشاورت کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں،جوڈیشل آفیسرزاور تمام ججزکا احترام کیا ہے۔سینئر وزیرنے کہا کہ قانون کی مکمل پاسداری کے لیے ججز پر کبھی کوئی نازیبا ریمارکس نہیں دیئے۔ ہم نے کبھی عدالتوں پر دھاوے نہیں بولے اور نہ ہی کبھی ججز کو اوئے کہہ کر بلایا ۔صرف قانون کے احترام کی خاطر گھنٹوں، گھنٹوں کھڑے رہ کر ہماری قیادت نے ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اللہ کے فضل سے سرخرو ہیں،اس معاملے کو افہام وتفہیم کے ساتھ نمٹائیں گے اوراس سے سسٹم میں مزید شفافیت کاپہلو نظرآئے گا۔اس موقع پر ججز تعینات کرنے والے کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں