پنجاب میں محکمہ زکو ة کو ختم کرنے کا فیصلہ

محکمہ زکوة کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے گا

جمعہ 17 مئی 2024 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب میں محکمہ زکو کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ محکمہ زکوة پنجاب کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے گا، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے سٹیئرنگ کمیٹی سے مزید سفارشات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی سوشل ویلفیئر میں زکو ة ڈیپارٹمنٹ کو ضم کرنے کا طریقہ وضع کرے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو محکمہ زکو ة کو ختم کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں تھیں، جس پر وزیر ا علی نے محکمے کو سوشل ویلفیئر میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں