لاہور ،مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 17 مئی 2024 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) لاہور کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے علی پارک سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، راوی روڈ میں سبزی منڈی کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ باٹا پور میں گھر سے 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50سالہ یعقوب مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں