صوبائی محتسب، لاہور چیمبرکے درمیان مضبوط روابط کا ہونا ضروری ہے‘ کاشف انور

صوبے کے تمام محکموں میں مسائل کے حل کے لئے صوبائی محتسب بہترین کام کر رہا ہے‘ عبدالباسط خان

جمعہ 17 مئی 2024 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایڈوائزر میڈیا صوبائی محتسب ٹیکس عبدالباسط خان نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر کاشف انور اور ممبران سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ صوبائی محتسب کا کردار انتہائی اہم ہے صوبائی محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں سے متعلق شہریوں کے مسائل حل کرتا ہے صوبائی محتسب اور لاہور چیمبرکے درمیان مضبوط روابط کا ہونا ضروری ہے اس سے بزنس کیمونٹی کے مسائل کا ادراک ہونے کے ساتھ ساتھ ا ن کا حل بھی ہوتا ہے۔

لاہور چیمبر نے ون ونڈو سمارٹ سروسز قائم کیا ہے جس سے مختلف اداروں میں ممبران کے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔لاہورچیمبر نے تنازعات کے متبادل حل کے لیے ADRC کا قیا م کیا ہے تاکہ کاروباری تنازعات کا جلد حل ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

صدر لاہور چیمبر کاشف انور کا کہنا تھا کہ اداروں کے مابین انٹرایکشن انتہائی اہم ہے۔ انٹریکشن بہتر ہو جانے سے مسائل کا حل بھی جلد اور آسان ہو جا تا ہے انہوں نے گذشتہ دنوں محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل کے لاہور چیمبر کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات سے بہت سی سفارشات کیں جس میں انڈسٹری کو سیل نہ کرنا اور چھاپوں اور دیگر اقدامات سے پہلے لاہور چیمبر سے مشاورت پر بھی بات کی گئی جس پر ا نہوں نے ہماری تمام باتوں کو تسلیم کیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ادارے لاہور چیمبر سے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

صدر لاہور چیمبر نے آگاہی سیشنز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی اور ادراک پہلی سیڑھی ہیں جن سے معاشرتی بگاڑ کو درست کیا جاسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں انٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر بھی لاہور چیمبر آئے اور نشے کی عادت اور اس بچاو پر تفصیلی اقدامات بارے آگاہ کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو ایک قومی فریضہ کے طور پر نشے کی نقصانات پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر کا کردار اکانومی اور ٹیکس کے معاملات پر بزنس کمیونٹی کی رہنمائی کرنا ہے اس حوالے سے لاہور چیمبر میں ہر جمعرات کے دن ٹیکس کلینک کا آغاز کیا گیا ہے۔جس میں ہر کئی شرکت کر کے فائدہ ا ٹھا سکتا ہے۔کاشف انور نے صوبائی ٹیکس محتسب کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے متعلق بزنس کمیونٹی کو مزید آگاہی کی ضرورت ہے جس کے پیش نظر لاہور چیمبر میں آگاہی سیشنز کا آغاز کیا جائے۔

ایڈوائزر صوبائی محتسب ٹیکس عبدالباسط خان کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب ان تمام ایشوز پر کام کرتا ہے جو سالہا سال سے زیر التواء ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین اپنی جگہ موجود ہیں صوبائی محتسب ان کا اطلاق یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی محتسب سکولوں، یونیورسٹیوں، بیرون ملک پاکستانیوں، پولیس، صحت، غرض کے تمام محکموں میں لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرواتا ہے اور صوبائی محتسب ان تمام مسائل کاحل پیتالیس سے نوے دن میں یقینی بناتا ہے۔

عبدالباسط خان نے کہا کہ وہ لاہور چیمبر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر ہمیں اپنی سفارشات دے تاکہ ممبران کی مدد کرنے میں آسانی ہو سکے۔لاہور چیمبر میں فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ ترجیحی بنیادوں پر ممبران کا کام کیا جائے۔ان کا کہنا تھا صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں کوئی مسئلہ حل ہو تو صوبائی محتسب سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں