جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے،ترجمان لاہور پولیس

جمعہ 17 مئی 2024 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی ہدایت پرمساجد،امام بارگاہوں ودیگر عبادت گاہوں پر قبل از وقت نفری پہنچائی گئی، ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے، اسی طرح کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی، شہر کی اہم شاہراہوں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس گشت کرتے دکھائی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں