چھٹی آئی ایس ای ایم سولر ایگزیبیشن اور کانفرنس کا ایکسپو سینٹر میں آغاز

جمعہ 17 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) تین روزہ چھٹی آئی ایس ای ایم سولر ایگزیبشن اور کانفرنس کا ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کے منتظمین کا کہناہے کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور ایسے وقت میں شمسی توانائی کے فروغ سے ریلیف ممکن ہے۔

پاک چین بزنس فورم کے چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھاکہ اس ایونٹ کے انعقاد سے قابل تجدید توانائی کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے بہتر اقدامات کررہی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمسی توانائی میں سرمایہ کاری سے بھی اس صنعت کو فروغ ملے گا۔ اس کانفرنس میں پالیسی ساز، صنعت سے وابستہ افراد، سرمایہ کار اور دیگر شرکت کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

اس کے علاوہ سولر سے متعلقہ آلات وغیرہ اور بیٹریاں بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں اور رہائشی اورُکمرشل استعمال کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات بھی اس کانفرنس میں پیش کئے جارہے ہیں۔ اس تین روزہ کانفرنس کا مقصد شمسی توانائی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں