پولیس اہلکاروں نے وکیل کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، ایک گرفتار، دوسرا فرار

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سیشن کورٹ لاہور میں پولیس اہلکاروں نے وکیل کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق احمد ہاشمی ایڈووکیٹ سیشن کورٹ اوقات کار کے بعد اپنے چیمبر سے فائل لینے گیا،پولیس اہلکاروں نے داخلے کی اجازت نہ دی تووکیل اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوگئی،جس کے بعد پولیس اہلکاروں وقاص اور شہباز نے احمد ہاشمی ایڈووکیٹ پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا،ایک ملزم پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہباز موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

وکیل کو طبی امداد کے لیے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں