Q گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال میں آگاہی واک

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

Aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال ایم ایس پروفیسر ڈاکڑ حامد حسن نے کہا ہے کہ ہائی بلیڈ پریشر خطر ناک لیکن سادہ غذا اور ہلکی پھلکی ورزش بچا ئو کے لئے ضروری ہیں۔دنیا میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اس وقت پاکستان میں دوکروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہیں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کی وجہ سے دل کے امراض ،دماغ کی شریان پھٹنے اور گردوں کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں زیادہ سوچ بچار کرنے وزن کے بڑھ جانے،اپنے اوپر ذہنی دباؤ ڈالنے اور زیادہ غصہ کرنے کی وجہ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری ہو سکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے بچنے کے لیے سادہ طرز زندگی اپنانے مرغن غذاؤں سے پرہیز اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ہائی بلڈ پریشر کی بیماری سے بچنے کے لیے سادہ خوراک سبزی اور پھل وغیرہ کا استعمال کیا جائے اگر اپ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں تو اپنا طبی معائنہ کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا ادویات کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ہائپر ٹینشن ہائی بلیڈ پریشر کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آگاہی واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ آگاہی واک میں ماہر ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر عابد علی ہاشمی،پروفیسر ڈاکٹر عمران حنیف، ڈاکٹر عرفان ملک ،ڈاکٹر احسن حفیظ،پروفیسر انچارج سمپوزیم میڈم بختاور اور پروفیسر ڈاکٹر وسیم شفقت کے علاوہ نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔پرروفیسر ڈاکٹر حامد حسن کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عام عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ ہم کس طرح ہائی بلڈ پریشر کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں