لیسکو آپریشن، مزید499ملزمان بجلی چوری میں ملوث،37گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 12:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے جاری آپریشن کے دوران مزید 499ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 37کو گرفتار اور 184 کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل،1 زرعی،1انڈسٹریل اور484 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 4 لاکھ20 ہزار928یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ 26 لاکھ79 ہزار196 روپے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ۔لاہور کے علاقے امین پارک میں کنکشن کو5لاکھ روپے،لوہاری کے علاقے میں کنکشن کو 3لاکھ روپے،ہربنس پورہ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ25ہزار روپے اورمصری شاہ کے علاقے میں ملزم کو2لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو 238روز مکمل ہوچکے ہیں اور اس دوران کل81ہزار616 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،75 ہزار473ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 32 ہزار 132ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ61 لاکھ 68 ہزار984 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 51 کروڑ71 لاکھ90 ہزار16 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں