وفاقی وزیرداخلہ کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ

نادرا سنٹر میں شہریوں کا کام فوری ہونا خوش آئند ،شہریوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے،محسن نقوی

ہفتہ 18 مئی 2024 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سنٹر میں شہریوں کا کام فوری ہونا خوش آئند ہے، شہریوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا وفاقی وزیرداخلہ نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے میں پوچھا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کے شہریوں سے استفسار پر کہ اب انتظار زیادہ تو نہیں کرنا پڑتا، شہریوں نے آگاہ کیا کہ اب باری جلد آرہی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑ رہا۔شہریوں کا سسٹم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی پوچھے۔ انہوں نے رات کی شفٹ میں رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا پہلے بھی دورہ کیا، صورتحال خراب تھی، آج اس سنٹر آکر خوشی ہوئی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نادرا سنٹر میں شہریوں کے کام فوری کام ہو رہے تھے جو خوش آئند ہے، شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں