ْپولیس نے انوکھے انداز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے کمسن بچوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

چوری شدہ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر وہ نئی موٹر سائیکل چوری کرلیتے تھے‘ گرفتار بچوں کا انکشاف

اتوار 19 مئی 2024 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) لاہور پولیس نے انوکھے انداز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے کمسن بچوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔موٹرسائیکل چوری کرنے والے بچوں نے انکشاف کیا ہے کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر وہ نئی موٹر سائیکل چوری کرلیتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون نے کہا ہے کہ دونوں کمسن بچے اب تک شاہدرہ ٹائون سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرچکے ہیں، جب کہ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں بچوں صائم اور عبداللہ کی عمریں 10 سال سے کم ہیں اور وہ لاوارث ہیں۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بچوں کے خلاف کارروائی کے بجائے حسن سلوک کیا گیا، جب کہ اچھی کفالت کے لیے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں