ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد میں ملوث سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکار معطل

اتوار 19 مئی 2024 17:40

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عندلیب نے چند روز قبل ٹریفک اسسٹنٹ لقمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ۔پولیس نے ملزم کی ضمانت ہونے پر گھڑی ،موبائل فونزاور موٹرسائیکل واپس کر دی۔

(جاری ہے)

تاہم سب انسپکٹر کی طرف سے پستول اور نقدی واپس نہیں کی گئی تھی جسے لینے کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ نے عندلیب سے رابطہ کیا۔سب انسپکٹر عندلیب کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھیوں نے پہلے ہاتھ اٹھایا۔لقمان کا کہنا تھااپنے سامان کی واپسی کا مطالبہ لے کر عندلیب کے پاس گئے تھے۔دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دے دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے افسران کی اجازت کے بعد کارروائی ہو گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ڈی آئی جی کاکہنا ہے قصور وار ثابت ہونے پراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں