y انسانیت کی خدمت میں راحت اورعافیت کاراز پنہاں ہے : شوکت ورک

گ*مستحق افراد کو طبی سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

اتوار 19 مئی 2024 19:55

۔لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میں راحت اورعافیت کاراز پنہاں ہے۔اللہ ربّ العزت نے ہمیں جودیااس میں سے دوسروں کودینا سعادت ، سخاوت اورعبادت ہے ۔ہم اپنے فلاحی ادارہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے بیماروں اورناداروں کی دہلیز پرطبی سہولیات اورزندگی کی بنیادی ضروریات پہنچارہے ہیں۔

معاشرے کے نادارومفلس اورمستحق افراد کو جدید طبی سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔عوا م میں احساس محرومی ملک کے اندرمہنگائی کاسیلاب امڈآنے کانتیجہ ہے ،اس صورتحال میں وسائل کارخ ان کی طرف موڑنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روزبیدیاں روڈ پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ میں آنیوالے شہریوں اورڈیوٹی پرمامور جنرل فزیشن ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر طیب سمیت دوسرے سٹاف ممبرز سے بات چیت کررہے تھے ۔

ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی قیصرامین بٹ اوربانی ٹرسٹی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک کی خصوصی ہدایات پرڈاکٹرز نے کیمپ میں آنیوالے مریضوں کافری طبی معائنہ کیا اورانہیں مفت ادویات دیں۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ اپنے بیمار ہم وطنوں کی انتھک خدمت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فری میڈیکل کیمپ لگانے کاسلسلہ جاری رکھیں گے،جہاں ہر مریض کسی امتیاز کے بغیر مستفید ہوگا۔

ہماری انتظامیہ پسماندہ آبادیوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کاپختہ ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی طرف سے حالیہ بارشوں سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی سامان جبکہ بیماروں کی صحت وتندرستی کیلئے پروفیشنل طبی ماہرین کوروانہ کیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں