وکیل کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے کرنے والے پولیس اہلکار معطل،گرفتار کر لیا گیا

اتوار 19 مئی 2024 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) اسلامپورہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پر وکیل کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر اہلکاروں نے وکیل احمد ثنااللہ پر تشدد کیا، وکیل اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے اس پر تشدد کیا، وکیل پر تشدد کے دوران ایک اہلکار نے اپنا خنجر نکال کر وکیل کوزخمی کر دیا۔ اسلامپورہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز ،کانسٹیبل وقاص کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں اور وکیل میں رات 9 بجے عدالتی احاطے میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا تھا۔ وکیل کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکار وں کو معطل کرکے کے گرفتار بھی کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں