لاہور میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن بند روڈ پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، ترجمان این ٹی ڈی سی

پیر 20 مئی 2024 08:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) لاہور میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن بند روڈ پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی( این ٹی ڈی سی )کے ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے یارڈ میں کچھ آلات اور ٹرانسفارمر کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں بجلی کی جلد بحالی کےلئے مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں