بھلائی کے کاموں میں علماء حکومت کے معاون بنیں‘ میاں اسلم ندیم

ملک کوپر امن، خو شحال اور تر قی یا فتہ بنانے میںعلماء اپنا بھر پور کردارادا کریں

پیر 20 مئی 2024 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) مسلم لیگ( ن ) کی مرکزی جنرل کو نسل کے ممبر ،علماء و مشائخ ونگ لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میاں محمد اسلم ندیم نے کہاہے کہ بھلائی کے کاموں میں علماء حکومت کے معاون بنیں،لجنتہ العلماء کے عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بھلا ئی کے کاموں کو اپنا شعار بنالیا ہے،علماء انبیاء کے وار ث ہیں ملک کوپر امن، خو شحال اور تر قی یا فتہ بنانے میںعلماء اپنا بھر پور کردارادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے لجنتہ العلماء تنظیم کے عہدیداروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتہا ئی خو شی محسو س ہورہی ہے کہ لاہور کے جید علماء اکرام نے لجنتہ العلماء تنظیم میں شمو لیت کی ہے ، لجنتہ العلماء تنظیم کا منشور اور مشن یہی ہے کہ پیارا پاکستان امن کا گہوارہ ، خو شحال اور تر قی یا فتہ ملک بنے تنظیم میں موجود علماء اکرام اپنے اپنے مقام پر بڑی حیثیت کے مالک ہیںہم امید کر تے ہیں جن علماء اکرام نے اس تنظیم کے سا تھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے ر ب العالمین ان کو ہر ہر قد م پر ثابت قدم رکھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں