سیف سٹیز اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا

گھر والوں نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر میں بند کر دیا تھا‘ترجمان

پیر 20 مئی 2024 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) سیف سٹیز اتھارتی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گھر والوں نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر میں بند کر دیا تھا، لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ کے ’’چیٹ فیچر‘‘کے ذریعے مدد حاصل لی۔ لڑکی کے مطابق اسکے گھر والوں نے اسے قید کر رکھا ہے اور اسے جان سے مارنے کا خطرہ ہے ، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس لڑکی کے گھر پہنچی اور ویمن سیفٹی ایپ پر شکایت بارے دریافت کیا۔

لڑکی گھر والوں کے سامنے ڈر گئی اور شکایت سے انکار کر دیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خاتون آفیسر نے لڑکی کو اعتماد میں لیا اور علیحدگی میں بات کی۔ پولیس کو متاثرہ لڑکی نے سارا واقع بیان کیا، پولیس لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے متاثرہ لڑکی کو دارالامان منتقل کروا دیا۔ خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ہراسمنٹ، گھریلو تشدد، زبردستی شادی، تیزاب گردی سمیت خواتین کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15پر کال کر کے 2دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں