سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا

پیر 20 مئی 2024 22:00

سیف سٹی  اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق گھر والوں نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر میں بند کر دیا تھا۔لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ کے "چیٹ فیچر" کے ذریعے مدد حاصل کی۔لڑکی کے مطابق اسکے گھر والوں نے اسے قید کر رکھا ہے اور اسے جان سے مارنے کا خطرہ ہے ۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فورا ًپولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس لڑکی کے گھر پہنچی اور ویمن سیفٹی ایپ پر شکایت بارے دریافت کیا۔لڑکی گھر والوں کے سامنے ڈر گئی اور شکایت سے انکار کر دیا۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی خاتون آفیسر نے لڑکی کو اعتماد میں لیا اور علیحدگی میں بات کی۔متاثرہ لڑکی نے سارا واقع بیان کیا اور پولیس نے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو دارالامان منتقل کروا دیا۔لڑکی نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا تھاکہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ہراسمنٹ، گھریلو تشدد، زبردستی شادی، تیزاب گردی سمیت خواتین کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں