لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی انسدادِ پتنگ بازی کارروائیاں

رواں سال ابتک 2266 مقدمات درج،2327ملزمان گرفتار

منگل 21 مئی 2024 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ بازی کے انسداد کیلئے پُر عزم ہے۔ دھاتی ڈوروپتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں سال ابتک پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 2266 مقدمات درج کئے گئے۔

پتنگیں بنانے،بیچنے اور اُڑانے میں ملوث 2327ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے 46ہزار سے زائدپتنگیں، 2ہزارسے زائد چرخیاںو پنی ڈورقبضہ میں لی گئیں۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ پتنگ بازی کسی صورت نہیں ہونی چاہئے، کڑی نظر رکھیں۔ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز انسدادِپتنگ بازی ٹیموں کو الرٹ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجدمیں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی دی جائے۔ لٹکتی ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے برقی کھمبوں،فلائی اوورز،انڈرپاسز کو چیک کریں۔ محمد فیصل کامران نے شہریوں سے اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں